تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کرونا کے بعد نئی بیماری سر اٹھانے لگی، روس کا بڑا ایکشن

ماسکو: منگولیا میں ’ببونک طاعون‘ کا نیا کیس سامنے آنے کے بعد پڑوسی ملک روس نے مہلک بیماری سے بچنے کے لیے ایکشن لینا شروع کردیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 13ویں صدی کے ببونک طاعون نے ایک بار پھر سر اٹھانا شروع کردیا ہے، ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ بیماری گلہری اور چوہے کی طرح نظر آنے والے ’مارموٹ‘ نامی جانور سے پھیلتی ہے۔

اسی کے پیش نظر روس نے چین اور منگولیا سے منسلک بارڈرز پر مارموٹ کے شکار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ خیال رہے کہ چین اور منگولیا میں شہریوں کی بڑی تعداد مارموٹ کا گوشت شوق سے کھاتی ہے۔

جبکہ چین ببونک طاعون کے باعث شہریوں کو مارموٹ کے شکار اور کھانے سے خبردار کرچکا ہے۔

منگولیا میں طاعون کا مصدقہ کیس، حکام نے الرٹ جاری کردیا

واضح رہے کہ ببونک طاعون کے کیسز اس سے قبل بھی سامنے آتے رہے ہیں۔ سنہ 2017 میں مڈغاسکر میں طاعون کے 300 کیس سامنے آئے تھے۔ گزشتہ سال مئی میں منگولیا میں ہی مارموٹ نامی جانور کھانے کے بعد 2 افراد اس مرض کا شکار ہو کر ہلاک ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -