تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

لارڈز کے بعد سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں اذان کی آواز گونج اٹھی

سڈنی: لارڈز کے تاریخی میدان کے بعد آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں بھی اذان کی آواز گونج اٹھی۔

تفصیلات کے مطابق سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں سابق کپتان یونس خان کے بھائی کامل خان نے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جس میں وقار یونس اور آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی سمیت کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کا انعقاد کرنے والے یونس خان کے بھائی کامل خان ایک انٹر پرینور ہیں اور کرکٹ اکیڈمی چلاتے ہیں۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں عید ملن پارٹی کے دوران نماز مغرب کے وقت اذان دے کر باجماعت نمازادا کی گئی۔

اس حوالے سے آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے بھی سوشل میڈیا پر چند تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں اذان کی آواز گونجنا آسٹریلیا میں مختلف ثقافتوں، عقائد، نسلوں کا ایک حقیقی امتزاج ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہوم آف کرکٹ لارڈز میں پہلی بار افطار کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں  کئی اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔

لارڈز کے لانگ روم میں اذان مغرب نے مہمانوں کے دل چھو لیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

Comments

- Advertisement -