جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

9 مئی کے بعد حکمت عملی کا حتمی فیصلہ این سی سی کرےگی،اسد عمر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے بعد حکمت عملی کا حتمی فیصلہ این سی سی کرےگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ مارچ کے وسط سے روزانہ ایک یا 2 اموات ہوتی تھیں،آہستہ آہستہ اموات کی تعداد یومیہ 4 سے5 تک ہوئیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ کرونا سے اموات کی تعداد بڑھتی رہیں،پچھلے 6 روز میں روزانہ 24 اموات ہو رہی ہیں، ہر 10 لاکھ آبادی میں اسپین میں سب سے زیادہ 414اموات ہوئیں،10لاکھ کی آبادی میں اٹلی میں 305، فرانس میں 256،امریکا میں 116اموات ہوئیں، پاکستان میں 10لاکھ کی آبادی پر 2 اموات ہوئیں۔

وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی نے کہا کہ 9 مئی کے بعد حکمت عملی کا حتمی فیصلہ این سی سی کرےگی، این سی سی میں تمام صوبوں کی مشاورت کے ساتھ فیصلے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کروناصورتحال کی وجہ سے 7کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے جائیں گے،کرونا صورت حال کے باعث ایک کروڑ 80 لاکھ لوگ بےروزگار ہوسکتے ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ معاشی بندشوں کے باعث غربت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے،کرونا لاک ڈاؤن میں اوسطاً ہر چار میں سے ایک پاکستانی کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ گزشتہ روز کرونا ٹیسٹنگ کی تعداد 9000 کے قریب پہنچ چکی ہے،ہمیں کرونا ٹیسٹنگ کی استعداد کو مزید بڑھانا ہوگا،ہم نے اب تک ٹیسٹنگ کی استعداد کو 19فیصد تک بڑھایا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں