تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بھارت میں‌ سیلاب کی تباہ کاریاں، غریب باپ سڑک پر رقم سکھانے پر مجبور

نئی دہلی : بھارت میں آنے والے سیلاب نے غریب مزدور کو بیٹی کی شادی کےلیے جمع کی گئی رقم سڑک پر سکھانے پر مجبور کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں مون سون بارشوں میں ماضی کی طرح رواں برس بھی غریب کو مزید مشکلات سے دور کردیا، مختلف علاقوں کے زیر آب آنے کے بعد شہریوں کسمپرسی نے مودی حکومت کے دعووں کو بھی پانی میں بہا دیا۔

بھارتی ریاست مہارشٹرا کے ضلع بھنڈارا میں سیلابی پانی میں برباد ہونے والا ایک شخص سڑک پر رقم سکھانے پر مجبور ہوگیا، جو اس نے اپنی بیٹی کی شادی کےلیے جمع کی تھی۔

بھارتی شہری کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث بیٹی کی شادی کےلیے جمع کیا ہوا سارا سامان خراب ہوگیا اور ساتھ ہی ساتھ جمع پونجی بھی بھیگ گئی۔

بھارتی شہری نے کہا کہ اگلے ماہ بیٹی کی شادی ہے اور ہم سڑک پر بیٹھ کر رقم سکھانے پر مجبور ہیں، ہماری مثال غریبی می آٹا گیلا ہونے کی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دریائے ونگنگا میں آنے والے سیلاب سے نقصان ماضی کے مقابلے میں کم ہوا ہے لیکن نقصان ناقابل برداشت ہے، اس سیلاب کے دوران کوئی اپنے سامان سے محروم ہوا تو کسی کے سر پر چھت ہی نہیں رہی۔

Comments

- Advertisement -