تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

دھونی کے بعد ایک اور بھارتی کرکٹر ریٹائر

نئی دہلی: سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کے بعد کرکٹر سریش رائنا نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کے بعد کرکٹر سریش رائنا نے بھی سوشل میڈیا پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

سریش رائنا نے دھونی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ کے ساتھ کھیل کر فخر محسوس کرتا ہوں اور آپ کے اس سفر میں خود کو بھی شامل کرتا ہوں۔‘

سریش رائنا ،دھونی کی قیادت میں  2011ء کا کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

سریش رائنا نے 30 جولائی 2005 میں سری لنکا کے خلاف میچ سے ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے 18 ٹیسٹ، 226 ون ڈے، 78 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی اور بالترتیب 768، 5615، 1604 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں: سابق بھارتی کپتان دھونی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

مہندر سنگھ دھونی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنے کیریئر کی 4 منٹ 7 سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’آپ کی محبت اور حمایت کا بہت بہت شکریہ، 7 بجکر 29 منٹ پر مجھے ریٹائر سمجھا جائے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے دھونی کی کپتانی میں 2007 میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ، ورلڈ کپ 2011 اور 2013 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی حاصل کی تھی۔

Comments

- Advertisement -