پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

ملازمین آفس ٹائم کے بعد باس کا فون نہیں اٹھائیں گے! قانون سازی کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

(9 دسمبر 2025) حکومت نے سرکاری ملازمین کو آفس کا وقت ختم ہونے کے بعد باس کا فون نہ اٹھانے پر قانون سازی کا آغاز کر دیا ہے۔

بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں دفتری اوقات کے بعد دفتر کی فون کالز اور ای میلز کو نظر انداز کرنے کا حق دینے کے لیے ’’رائٹ ٹو ڈس کنیکٹ‘‘ نامی بل پیش کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رکن اسمبلی سپریا سولے کی جانب سے پیش کیے گئے پرائیویٹ ممبر بل میں کہا گیا ہے کہ ہر ملازم کو یہ قانونی حق حاصل ہونا چاہیے کہ وہ دفتر کے وقت کے بعد اپنے باس کی نہ کال ریسیو کرے اور نہ ہی ای میل کا جواب دینے کا پابند ہو۔

اس کے علاوہ بل خواتین ملازمین کے لیے خصوصی ایام میں دفتر کے اندر ہائی جین سہولتیں فراہم کرنے اور باقاعدہ ’’پیڈ لیو‘‘ دینے کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس آسٹریلیا میں بھی ملازمین کو دفتری اوقات کے بعد ’ڈس کنیکٹ‘ ہونے کا قانونی حق دیا جا چکا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں