اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

اوپن مارکیٹ کے بعد انٹربینک میں بھی ڈالر نیچے آنے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اوپن مارکیٹ کے بعد ڈالر انٹر بینک میں بھی نیچے آنے لگا، انٹربینک میں ڈالر 2.04 پیسے سستا 302 روپے کی سطح پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں روپیہ تگڑا اور امریکی ڈالر کمزور ہونے لگا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک روپے 99 پیسے سستا ہو کر302 روپے 95 پیسے پر بند ہوا۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بینکس ایل سیز کھولنے کیلئے درآمد کنندگان کو ڈالر 303 روپے45 پیسے میں فروخت کیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید دو روپے سستا ہو کر305 روپے تک میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

چار دنوں میں انٹربینک میں ڈالرتین روپے اسی پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر تیئیس روپے سستا ہو چکا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ منی چینجر اور ایکس چینج کمپنیاں اپنے ڈالر انٹربینک میں بیچ رہے ہیں، جس کی وجہ سے انٹربینک میں سپلائی بہتر ہوئی ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں