The news is by your side.

Advertisement

وقار یونس آئی پی ایل میں کمنٹری کریں گے

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستعفی ہونے والے ہیڈ کوچ وقاریونس انڈٰین پریمئرلیگ میں کمنٹری کریں گے۔

وقاریونس پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے تین روز بعد ایک بار پھر کرکٹ سے وابستہ ہوگئے۔

گراوئنڈ میں کھلاڑیوں کی کوچنگ کرنے والے وقار یونس اب کوچنگ نہیں بلکہ کوچ اور کھلاڑیوں کی پرفارمنس پرتبصرے کریں گے۔

سابق پاکستانی فاسٹ بولر نو اپریل سے شروع ہونے والے آئی پی ایل میں کمنڑی کریں گے۔ وقار یونس اس سے قبل بھی کئی اسپورٹس چینلز کے لئے کمنڑی کرچکے ہیں۔

وقار یونس دوہزار تیرہ میں حیدرآباد سن رائزرز کے بولنگ کوچ تھے لیکن اس بار لیگ نے ان کی خدمات بطور کمنٹیٹر حاصل کیں ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں