پیر, جون 8, 2026
اشتہار

پنجاب کے بعد اسلام آباد میں بھی ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں بھی ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، نئی وردی اب کالے اور گرے رنگوں پر مشتمل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بعد اب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ٹریفک پولیس کے نظام کو جدید بنانے کے لیے اہم تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹریفک اہلکاروں کا یونیفارم تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ بیڑے میں جدید الیکٹرک گاڑیاں بھی شامل کی جا رہی ہیں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی نئی وردی اب کالے اور گرے رنگوں پر مشتمل ہوگی۔

اس تبدیلی کو دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں سب سے پہلے ٹریفک پولیس کے دفاتر میں تعینات عملے کی وردی تبدیل کی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں فیلڈ میں فرائض سرانجام دینے والے اہلکاروں کو نئی وردی فراہم کی جائے گی۔

ٹریفک مینجمنٹ کو مؤثر بنانے کے لیے محکمہ کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس الیکٹرک ایس یو وی گاڑیاں فراہم کی جا رہی ہیں۔

یہ گاڑیاں ایک معروف چینی کمپنی نے تیار کی ہیں جو ماحولیات دوست ہونے کے ساتھ ساتھ جدید سیکیورٹی فیچرز سے لیس ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ الیکٹرک گاڑیاں عید الفطر کے موقع پر اسلام آباد کی اہم شاہراہوں پر تعینات کی جائیں گی تاکہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر ہوں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں