کراچی: بارش کے بعد آسمان پر قوس قزاح کے رنگ Karachi Rainbow
The news is by your side.

Advertisement

کراچی: بارش کے بعد آسمان پر قوس قزح کے رنگ

کراچی: شہر قائد میں مون سون بارشوں کا سلسلہ ایک بار پھر سے شروع ہوگیا اور برسات کے رکتے ہیں مختلف علاقوں میں آسمان پر قوس قزح واضح طور پر نمودار ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اچانک بارشوں کا سلسلہ گزشتہ روز سے جاری ہے، کل شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہوئی تاہم آج دوپہر کے بعد سے اچانک آسمان پر گہرے بادل چھا گئے۔

تین بجے کے بعد سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ چار گھنٹے برسنے کے بعد بھی تھم نہ سکا اور مختلف علاقوں میں ہلکی تیز بارش ہورہی ہے تاہم اچانک بارش ہلکی ہونے اور سورج کی روشنی پڑھنے کے سبب آسمان پر قوس قزح کے رنگ بکھر گئے۔

میٹروپول، کلفٹن، نیو ایم اے جناح روڈ، ملیر، شاہراہ فیصل، آئی آئی چند ریگر روڈ، لیاقت آباد، ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں کی سڑکوں پر سفر کرنے والے لوگوں نے قوس قزح (رینبو) کے رنگ دیکھ کر یادگاری تصاویر بنائیں تاہم علاقہ مکینوں نے بھی دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں