site
stats
انٹرٹینمںٹ

رنویر کے بعد دپیکا بھی نفسیاتی مرض کا شکار

ممبئی: سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم ’پدماوتی‘ نے بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کے بعد دپیکا پڈوکون کو بھی نفسیاتی مریض بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی بھارتی ریاست چتور گڑھ کی رانی پدمنی کی زندگی پر ایک فلم بنا رہے ہیں جسے اب تک کی متنازع ترین فلم قرار دیا جارہا ہے۔

ریاست چتور گڑھ کے بادشاہ کا نام علاؤالدین خلجی تھا جس نے اپنے تخت پر براجمان رہنے کے لیے بہت مظالم کیے یہاں تک کے کہ اُس کی اہلیہ رانی (پدمنی) بھی آگ میں کود کر اپنی جاں گنوا دیتی ہے۔

اس فلم میں معروف بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، شاہد کپور کے علاوہ دیگر فنکار اپنے جوہر دکھا رہے ہیں، بھارتی فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی اس سے قبل باجی راؤ مستانی کے علاوہ دیگر معروف فلمیں بنا چکے ہیں جنہیں فلم بینوں نے بے حد پسند کیا۔

اداکاری میں خامیاں نہ برداشت کرنے والے بھارتی فلم ہدایت کار اپنی کاسٹ کو واضح ہدایت کرتے ہیں کہ ان کو جو کردار دیے جارہے ہیں اُسے بخوبی نبھائیں تاکہ عوام اچھی فلم سے محظوظ ہوسکیں۔

پڑھیں: فلم پدماوتی کے ہیرو اپنے کردار کی وجہ سے ذہنی مریض بن گئے

فلم پدماوتی میں بادشاہ علاؤالدین خلجی کا کردار رنویر سنگھ ادا کررہے ہیں جو اپنے رول کی وجہ سے پہلے ہی نفسیاتی مسائل کا شکار ہوچکے ہیں اور انہوں نے ماہر نفسیات سے رابطہ کرنا شروع کردیے ہیں۔

بھارتی اداکار کے بعد ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون کے حوالے سے بھی اطلاعات ہیں کہ انہوں نے بھی اپنے مزاج میں تبدیلی اور نفسیاتی دباؤ کو دیکھتے ہوئے ماہر نفسیات سے رجوع کرلیا ہے۔

بالی ووڈ اطلاعات کے مطابق فلم کی شوٹنگ مسلسل ایک سال تک جاری تھی جس میں رنویر سنگھ نے ظالم بادشاہ جبکہ دپیکا نے رانی کا کردار ادا کیا، مسلسل شوٹنگ کی وجہ سے اب یہ کردار اُن کی زندگیوں کو بھی متاثر کرنے لگا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top