The news is by your side.

Advertisement

رشتے سے انکار پر نوجوان نے لڑکی کو قتل کرکے خودکشی کر لی

فیصل آباد میں رشتے سے انکار پر نوجوان نے لڑکی کو قتل کر کے خودکشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ نواحی علاقے میں پیش آیا جہاں رشتہ نہ ملنے پر لڑکا نے ‏طیش میں آکر قتل کو گولی مارنے کے بعد اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 18سال کا اکمل 15سال کی لڑکی سےشادی کرنا چاہتا تھا لیکن رشتہ نہ ملنے ‏پر اکمل نے لڑکی پر فائرنگ کے بعدخود کو گولی ماری۔

اہل خانہ نے دونوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس ‏نے واقعے سے متعلق عینی شاہدین اور اہل خانہ کے بیانات قلمبند کیے ہیں۔

مقامی پولیس نے واقعے کے ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور تفتیش شروع کر دی ہے۔

یاد رہے کہ 7 فروری کو لاہور میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی تھی جس میں رشتہ دینے سے ‏انکار پر لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

واقعہ اسلام پورہ میں پیش آیا جہاں رشتے سے انکار پر لڑکی کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار ‏دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی والوں نے رشتہ دینے سے انکار کر دیا جس پر طیش میں آکر ملزم نے ‏گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس سے لڑکی کی موت واقع ہوگئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں