The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم ، آرمی چیف سعودی ایران کشیدگی کم کرانے تہران پہنچ گئے

تہران: وزیراعظم نواز شریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب کا ہنگامی دورہ کرکے ایران پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کرنے کے بعد ایران پہنچ گئے ہیں جہاں تہران ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اپنے دورہ تہران کے دوران وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے اور خطے کی صورتحال سمیت سعودی عرب سے حالیہ کشیدگی پربات کریں گے۔

اس حوالے سے ایرانی وزیردفاع سرداردیدگان کا کہنا ہے کہ خطے میں استحکام کے لئے پاکستان کا کردارقابلِ تعریف ہے۔

گزشتہ روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف اوروزیراعظم نوازشریف سعودی عرب پہنچے جہاں دونوں نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کی، اس سے قبل آرمی چیف نے سعودی وزیردفاع اور وزیراعظم نے ریاض کے گورنر سے ملاقات بھی کی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں شیعہ عالم دین شیخ النمر کی سزائے موت پرایران نے شدید احتجاج کیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک میں تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں