The news is by your side.

Advertisement

وزیر بلدیات کو دیکھ کر شہری خودسوزی پر اتر آیا

کراچی: صوبائی دارالحکومت میں وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی کھلی کچہری میں شہری نے پیٹرول چھڑک کرخودسوزی کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلدیاتی مسائل کے حوالے سےکھلی کچہری جاری تھی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ تھے۔ کھلی کچہری میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی جو اپنے مسائل بلدیاتی نمائندوں کے سامنے رکھ رہے تھے۔

اس دوران پنڈال میں موجود شہری نے سوال کرنے کی کوشش کی تاہم اسے مائیک نہیں ملا جس پر وہ دلبرداشتہ ہوگیا اور پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگانے کی کوشش کی۔

خودسوزی کرتا دیکھ کر وہاں موجود لوگو فوری طور پر آگے بڑھے اور شہری کو خودسوزی سے روک دیا، متاثرہ شہری اسلم خان نے دہائیاں دیتے ہوئے بتایا کہ سکندر گوٹھ کا رہائشی ہوں اور تجاوزات کے نام پر گھروں کو مسمار کیا جارہا ہے جس پر دلبرداشتہ ہو کر خودسوزی کر رہاہوں۔

اسٹیج پر بیٹھے وزیر بلدیات پورے واقعے کو بغور دیکھتے رہے اور خاموش رہے جب کہ مذکورہ شہری کو انتظامیہ نے دلاسا دے کر ایک طرف بٹھادیا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں