بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

شعیب ملک کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر بھارتی دلہن بیاہ لانے کو تیار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : فاسٹ بولرحسن علی نے بھی بھارتی لڑکی سے شادی کا فیصلہ کرلیا ہے ، شادی کی تقریب 20اگست کو دبئی میں ہونےکاامکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک اور پاکستانی کرکٹر بھارت کا داماد بننے کو تیار ہے، فاسٹ بولرحسن علی نے سر پر سہرا سجانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

،بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑکی کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے، شامیہ آرزو نجی ایئرلائن میں کام کرتی ہے اور شادی کی تقریب 20اگست کو دبئی میں ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے حسن علی بھارتی لڑکی سےشادی کرنے والےچوتھے پاکستانی کرکٹرہوں گے ، ظہیر عباس،محسن حسن خان اورشعیب ملک بھارتی لڑکیوں سے شادی کرچکے ہیں ۔

دوسری جانب فاسٹ بالرحسن علی کی والدہ نے اے آر وائی نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا حسن علی نے ابھی تک شادی کا اظہار نہیں کیا،حسن علی ورلڈ کپ کے بعد گھر میں مصروف رہے ،حسن علی سے تفصیل سے بات نہیں ہوسکی۔

والدہ کا مزید کہنا تھا کہ حسن علی کی شادی سے متعلق کوئی بھی بات میڈیا سےشیئر کریں گے۔

واضح رہے یاد رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 12 اپریل 2010ء میں انجام پائی تھی، جس میں دونوں ملکوں کی اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں