تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

معاہدے کے بعد حکومت کا ٹی ایل پی سے متعلق بڑا فیصلہ

لاہور: تحریک لبیک پاکستان اور حکومت کےدرمیان معاہدے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق سعدرضوی سمیت کارکنوں کیخلاف 40 مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ‏‏3سال یا 3سال سےکم سزاوالےمقدمات واپس لئےجائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرےمرحلےمیں 5سال یا اس سےکم والےمقدمات واپس ہوں گے سعد رضوی کیخلاف ‏مقدمات کو قانونی طریقے سے دیکھا جارہا ہے۔ ‏

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے مقدمات واپس لینے کیلئے اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔

7نومبر کو وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کی منظوری دی ‏تھی۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے دی جانے والی منظوری کی سمری وزارتِ داخلہ کو موصول ہوئی جس کی روشنی میں ‏وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی کو کالعدم جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے بعد ‏ٹی ایل پی پر عائد سیاسی پابندیاں ختم ہوگیں۔

Comments

- Advertisement -