تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

لاک ڈاؤن: جانوروں کے بعد عجیب وغریب مخلوق کی بھی سڑکوں پر چہل قدمی

کوالالمپور: ملائیشیا میں لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو گھروں تک محدود رکھنے کے لیے شہری بھوت بن گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے ضلع کیمامن میں اورابل نامی شہری بھوت کا روپ دھار کر سڑکوں پر نکل آیا اور مٹر گشت کی۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو گھروں تک محدود رکھنا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر بھوت بن کر شہریوں کو ڈراتا ہے تاکہ وہ گھروں میں خود کو محفوظ رکھیں۔ پولیس نے بھی ان کے اس اقدام کو سراہا اور تعریف بھی کی۔

اپنے ایک بیان میں مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کرونا سے ہونے والی اموات پر بہت دکھ ہے، میں چاہتا ہوں ملائیشیا میں لوگ خود کو محفوظ رکھیں، مہلک وائرس سے لڑنے کے لیے میں نے اپنے حصے کا کردار ادا کیا۔

Comments

- Advertisement -