The news is by your side.

Advertisement

بجٹ اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان اہم دورے پر روانہ

لاہور : وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، عمران خان انسداد کرونا وائرس کے حوالے سے پنجاب کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آئندہ مالی سال 2020-2021 کے بجٹ اجلاس کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور پہنچ گئے ہیں، وزیر اعظم لاہور پہنچتے ہی ائیرپورٹ سے اپنی رہائشگاہ زمان پارک روانہ ہوگئے، وہ کل لاہور میں مصروف دن گزاریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے جہاں انہیں وزیر اعلیٰ پنجان عثمان بزدار پنجاب کے بجٹ پر بریفنگ دی جائے گی، کابینہ اجلاس میں وزرا کی کارکردگی بھی موضوع بحث ہوگی

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ملاقاتیں ہوں گی۔

عمران خان کو کرونا وائرس کے انسداد کےلیے کیے جانے والے اقدامات پر بھی بریف کیا جائے گا جبکہ اسپتالوں میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی جائے گی۔

وزیر اعظم دو روزہ دورے کے دوران پنجاب میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز سے متعلق بھی اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ مذکورہ اجلاس عالمی ادارہ صحت کی جانب سے شعبہ صحت پنجاب کو کرونا کیسز کی بڑھتی تعداد پر لکھے گئے خط کے بعد منعقد کی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1919 مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 47 ہزار 382 ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ کچھ دیر قبل اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس ہوا تھا جس میں وزیر اعظم عمران خان نے بھی شریک ہوئے تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں