The news is by your side.

حیدرآباد ڈویژن کے بعد کراچی میں بلدیاتی الیکشن کھٹائی میں پڑ گئے

حیدرآباد ڈویژن کے بعد کراچی میں بلدیاتی الیکشن کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔

ڈی سی ملیر نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے متعلق الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ ملیر ضلع کی 2 یوسیز کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔

خط کے مطابق گڈاپ بلوچستان کے بارڈر پر واقع ہے پولنگ اسٹیشن، اور دئیےگئے اسکول تاحال پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

ڈی سی جامشورو نے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرنےکیلئےخط لکھ دیا ہے۔ ڈی سی نےالیکشن کمیشن سندھ کوخط لکھ کربلدیاتی انتخابات ملتوی کرنےکی اپیل کی ہے۔

ڈی سی کا کہنا ہے کہ ضلع جامشورو میں70 فیصدپولنگ اسٹیشن پانی میں گھرےہیں پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن کا سامان پہنچانا بھی مشکل ہے ضلع میں 45 روز کیلئےالیکشن ملتوی کیےجائیں۔

ڈپٹی کمشنر سجاول نے بھی الیکشن کمیشن کو انتخابات ملتوی کرنے کا خط ارسال کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں سےساحلی ضلع سجاول بہت متاثرہواہے اس وجہ سے الیکشن ملتوی کیےجائیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں