تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دھمکی آمیز خط کے بعد سلمان خان سے بھائیوں کا اظہار یکجہتی، گھر پہنچ گئے

اداکار سلمان خان کو دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد ان کے چھوٹے بھائی ارباز اور سہیل خان اظہار یکجہتی کے لیے بڑے بھائی کے گھر پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپراسٹار سلمان خان اور والد سلیم خان کو دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد اداکار ارباز خان اور سہیل خان اپنے بڑے بھائی سے اظہار یکجہتی کے لیے بڑے بھائی سلمان خان کے گھر پہنچ گئے۔

والد اور بھائی کو دھمکی ملنے کے بعد ارباز خان اور سہیل خان پیر کے روز ممبئی میں واقع سلمان خان کی رہائشگاہ پر پہنچے اور صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ ممبئی پولیس نے گزشتہ روز سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو دھمکی پر مبنی خط ملنے پر نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

پولیس کے مطابق سلمان خان کو صبح ساڑھے 7، 8 بجے یہ خط باندرا کے ساحل کی اُس بینچ سے ملا جہاں وہ عموماً جاگنگ کے بعد بیٹھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان اور والد کو جان سے مار ڈالنے کی دھمکی موصول

سلمان خان آئیفا ایوارڈ 2022 کے سلسلے میں دبئی میں تھے، وہ بھی اتوار کو ہی ممبئی لوٹ آئے ہیں، یاد رہے کہ بالی ووڈ کے بھائی جان کئی ماہ سے اپنی فلم ٹائیگر3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Comments

- Advertisement -