تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

’کسی کو یہ بیماری نہ لگے‘ بی جے پی رہنما نے بچوں کو مار کر خودکشی کرلی

بھوپال: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق رہنما نے دو بچوں کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع ودیشا میں 45 سالہ سنجیو مشرا اور ان کی 42 سالہ اہلیہ نیلم نے بچوں کی بیماری سے تنگ آکر انہیں قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ بچوں میں 13  سالہ انمول اور 7 سالہ سرتھک شامل ہیں جبکہ جوڑا بچوں کی بیماری کی وجہ سے ڈپریشن میں تھا۔

سنجیو مشرا نے خودکشی سے قبل ٹوئٹ میں لکھا کہ ’کسی دشمن کے بچوں کو بھی یہ بیماری نہ لگے، میں بچوں کو نہیں بچا سکتا اور مزید جینا نہیں چاہتا۔‘

رپورٹ کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر گھر کا دروازہ توڑا اور 4 افراد کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

ضلع وڈیشا کے تھانے سول لائن میں پولیس نے افسوسناک واقعے کا مقدمہ درج کرلیا  ہے۔

Comments

- Advertisement -