تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ارشد شریف کی والدہ نے بند لفافے میں ایک درخواست چیف جسٹس کو پیش کردی ہے ، افضل بٹ

اسلام آباد : صدرپی ایف یو جےافضل بٹ کا کہنا ہے ارشدکی والدہ نےبند لفافےمیں ایک درخواست چیف جسٹس کوپیش کی ہے، جس مین میں نام موجود ہیں جن کو نامزد کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس نے ارشد شریف قتل کیس کا کل ازخود نوٹس لیا تھا ، اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایاایف آئی آر تھانہ رمنا میں درج ہوچکی ہے۔

افضل بٹ کا کہنا تھا کہ ارشد کی والدہ نے بند لفافے میں ایک درخواست چیف جسٹس کو پیش کی ہے، ارشد کی والدہ نے کہا درخواست میں نام موجود ہیں جن کو نامزد کرنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ کامؤقف ہے میری مدعیت میں ایف آئی آر درج ہونی چاہیے، آج والدہ نے کہا میرا بیٹا تو چلا گیا مگرعدالت ایسا ایسے اقدامات کرے کہ کوئی صحافی لاپتہ نہ اورشہید نہ ہو۔

صدر پی ایف یو جے کا کہنا تھا کہ عدالت نے کہا ہے ارشد شریف کی والدہ کا بیان ریکارڈ کریں اور ان کو تفتیش پر مطمئن کریں۔

انھوں نے بتایا کہ اٹارنی جنرل نے کہا حکومت خصوصی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم قائم کررہی ہے ، ٹیم میں ایف آئی اے اورانٹیلی جنس کے افسران بھی ہونگے۔

افضل بٹ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے کہا دوسرے ملک کا معاملہ ہے وزارت خارجہ ودیگرادارے اثرروسوخ استعمال کریں، یہ اسپیشل ٹیم واش نہیں ہونا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -