تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

آگاہی ایورڈز: اے آر وائی نیوز پسندیدہ ترین چینل قرار

مقبول ترین چینل اے آر وائی نیوز نے مسلسل تیسرے سال پسندیدہ ترین چینل ہونے کا ایوارڈ ‏حاصل کر لیا۔

سال 2021 کے آگاہی ایورڈز برائے صحافت کا اعلان کر دیا گیا اس حوالے سے اسلام آباد میں تقریب ‏منعقد ہوئی جس میں صحافتی شعبوں میں منتخب کردہ افراد کو کارکردگی کی بنیاد پر ایوراڈز دیے ‏گئے۔

اے آر وائی نیوز ایک بار پھر ناظرین کا پسندیدہ ترین چینل قرار پایا، مسلسل تیسرے سال ‏اےآروائی نیوز نے فیورٹ نیوز چینل کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

اسلام آباد میں ہونے والی آگاہی ایورڈ کی تقریب میں اے آر وائی نیوز کو دیا گیا ایوارڈ صحافی ‏عبدالقادر نے وصول کیا، آگاہی ایوارڈ دوہزار اکیس کی نامزدگی میں سب سے زیادہ ووٹ اے آر ‏وائی نیوز کو ملے۔

https://twitter.com/AbdulqadirARY/status/1469342237821648903?s=20

اے آر وائی نیوز کی طرح انٹرنیٹ کی دنیا میں بھی چینل یکساں مقبول ہے۔ دنیا بھر میں بسنے ‏والے پاکستانی ملک کی خبروں اور تجزیوں‌ سے جڑے رہنے کے لیے اے آر وائی نیوز کو ہی ترجیح ‏دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ اے آروائی نیوز گزشتہ دو برس سے چینل آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کررہا ہے اور ہر ‏گزرتے دن کے ساتھ اُس کے ناظرین کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -