ممبئی: امیتابھ کے نواسے بالی ووڈ اداکار اگستیا نندا نے اپنے خاندان کی شہرت اور اس کے دباؤ پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگستیا نندا ایک بڑے فلمی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، وہ امیتابھ بچن کے نواسے اور اداکار ابھیشیک بچن کے بھانجے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اگستیا نندا نے اپنی فلم ’اکیس‘ کے بعد میڈیا کی توجہ حاصل کی۔ یہ فلم بایوگرافیکل وار ڈرامہ ہے۔ فلم یکم جنوری 2026 کو بھارتی سینیما گھروں کی زینت بنی تھی۔
ایک انٹرویو کے دوران جب اگستیا سے پوچھا گیا کہ کیا ”لیجنڈز کے خاندان سے تعلق“ ہونے کی وجہ سے وہ دباؤ محسوس کرتے ہیں تو اس کے جواب میں اگستیا نے کہا، ’میں اس دباؤ کو بالکل بھی نہیں لیتا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ یہ میراث میری نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا خاندانی نام نندا اس لیے ہے کہ میں سب سے پہلے اپنے والد کا بیٹا ہوں۔ میں اپنی توجہ صرف یہ رکھنے میں لگاتا ہوں کہ میں اپنے والد کو فخر محسوس کرواؤں اور یہی میراث میرے لیے سب سے زیادہ اہم ہے۔
امیتابھ بچن ہماری شادی کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی کہہ سکتے ہیں، جیا بچن
انہوں نے مزید کہا کہ میرے خاندان کے دیگر افراد اداکار ہیں۔ میں ان کے کام کی تعریف کرتا ہوں اور اسے پسند کرتا ہوں۔ لیکن میں کبھی بھی وہ نہیں بن سکتا، اس لیے اس پر وقت ضائع کرنا بھی ضروری نہیں سمجھتا۔


