جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

سرکاری ملازمت کے لئے عمر کی حد کیا ہوگی؟ اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: نگراں بلوچستان کابینہ نے سرکاری ملازمت کے لئے عمر کی بالائی حد 43 سال جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان کی زیر صدارت نگراں صوبائی کابینہ کا پانچواں اجلاس ہوا، جس میں ایف سی کی مدت تعیناتی میں 6 ماہ کی توسیع کردی گئی۔

صوبائی کابینہ نے سرکاری ملازمت کے لئے عمر کی بالائی حد 43 سال جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا۔

اجلاس میں سال 24-2023کیلئےگندم کی امدادی قیمت 4300 فی من مقرر کرنے ، ملز کو گندم کی فراہمی کی زیر التوا پالیسی 2023 اور گندم پسائی کی قیمت کے تعین کی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے محکمہ صحت میں فرائض انجام دہی کے دوران جاں بحق طبی اسٹاف کو شہید قرار دینے کا فیصلہ کرلیا اور سی ٹی ڈی کے لئے سی ٹی ایف الاؤنس کی منظوری دے دی۔

گذشتہ سال نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی نے اپنی زیر صدارت کوئٹہ میں نگران کابینہ کے تیسرے اجلاس میں سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی بالائی حد کم کرنے کی منظوری دی تھی اور سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی بالائی حد 45 سال سے کم کر کے 35 سال مقرر کردی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں