تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ہالی ووڈ‌ اداکارہ بڑھاپے میں بھی جوان، خوبصورتی کا راز کیا ہے؟ جانیے

نیویارک : اداکارہ جین سیمور نے اپنی خوبصورتی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ کوئی یقین کرے یا نہ کرے مگر میں نے کبھی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائی۔

تفصیلات کے مطابق معروف امریکی اداکارہ جین سیمور کی عمر 68سال ہو چکی ہے مگر وہ اب بھی ایسی نوجوان نظر آتی ہیں کہ کوئی ان کی اصل عمر کا یقین ہی نہیں کرتا حتیٰ کہ ڈائریکٹر بھی ان کی اصل عمر کے مطابق انہیں کردار نہیں دیتے اور کہتے ہیں کہ وہ کسی طرح بھی اپنی اصل عمر کے مطابق دکھائی نہیں دیتی۔

اب جین سیمور نے اپنی اس دیرپاخوبصورتی کا راز بتا تے ہوئے کہا کہ کوئی یقین کرے یا نہ کرے مگر میں نے کبھی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائی۔

میک اپ کے علاوہ اگر مجھے کسی چیز کی ضرورت پڑتی ہے تو وہ ’گرے وِگ‘ ہے،میں خوش قسمت ہوں کہ میری جلد قدرتی طور پر آلیوہے، اسی آلیو سکن کی وجہ سے میں نوجوانی میں بہت پریشان رہتی تھی مگر اب مجھے احساس ہوا کہ یہ میرے لیے کتنی فائدہ مند ہے۔

ہالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ خوبصورتی کے حوالے سے میری روٹین بہت سادہ ہے میرے پاس فیشل یا پیل کے لیے وقت نہیں ہوتا تاہم میں اپنی جلد کی صفائی کے حوالے سے بہت محتاط رہتی ہوں جب میں گھر میں فارغ ہوتی ہوں تو اپنے چہرے پر ماسک لگاتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ہر روز رات کو ریٹنول کریم بھی استعمال کرتی ہوں جو کہ جلد کے خلیوں کو صحت مند رکھتی ہےاس کے علاوہ میں کریم ٹائم لیس سکن کیئر بھی موئسچرائزر کے طور پر استعمال کرتی ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خوراک میں میں سبز پتوں والی سبزیوں کا بہت زیادہ استعمال کرتی ہوں اس کے علاوہ ورزش میری زندگی کا ایک لازمی حصہ ہے اور اسے بھی میں اپنی خوبصورتی کا راز خیال کرتی ہوں۔

Comments

- Advertisement -