The news is by your side.

Advertisement

لاہور: جائیداد کی خاطر بیٹوں نے ضعیف العمر باپ کو قید کرلیا

لاہور میں جائیداد کی خاطر سفاک بیٹوں نے ضعیف العمر باپ کو قید کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں جائیداد کی خاطر بیٹوں نے ضعیف العمر باپ کو قید کرلیا، بیٹیوں نے باپ کی بازیابی کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع کرلیا۔

بیٹیوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مانگا منڈی میں 20 کنال اراضی پر قبضے کے لیے بھائیوں نے والد کو اغوا کیا۔

عدالتی حکم پر 85 سالہ بزرگ کو بیٹوں سے بازیاب کرواکر عدالت میں پیش کردیا گیا۔

عدالت نے بزرگ شہری سے استفسار کیا کہ آپ کس کے ساتھ جانا چاہتے ہیں جس پر بزرگ نے بیٹیوں کے ساتھ جانے کی خواہش کی۔

عدالت نے باپ کو بیٹیوں کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ اسی طرح کا افسوسناک واقعہ گزشتہ ماہ کراچی میں پیش آیا تھا، جائیداد کے تنازع پر 60 سالہ شخص کو مبینہ طور پر بیٹے نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ نیو کراچی کا رہائشی طاہر حنیف خاندانی املاک میں اپنا حصہ مانگ رہا تھا، والد نے جائیداد میں حصہ دینے سے انکار کردیا تھا۔

بیٹے کے تشدد کے باعث بزرگ شہری شدید زخمی ہونے کی وجہ سے دم توڑ گئے تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں