اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں!

اشتہار

حیرت انگیز

گجرات : پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں! جعلسازوں کا نیٹ ورک سرگرم ہے اور شہریوں کو دھوکہ دے کر رقم بٹورنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) گوجرانوالہ زون نے گجرات میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات تیار کرنے والے نیٹ ورک کے اہم کارندے کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے قبضے سے درجنوں ممالک کے جعلی پاسپورٹس، ویزا اسٹیکرز اور تیاری میں استعمال ہونے والا بھاری سامان برآمد ہوا ہے۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ کارروائی گجرات کے علاقے محلہ ضیاء الاسلام، تیمور چوک میں کی گئی جہاں سے ملزم نصیر احمد کو حراست میں لیا گیا

۔ ملزم کے قبضے سے برطانیہ، کینیڈا، اسپین اور بیلجیئم سمیت متعدد ممالک کے پاسپورٹس جبکہ امریکہ، برطانیہ، جاپان، ترکی اور میکسیکو کے جعلی ویزا اسٹیکرز سمیت پاسپورٹ لیمی نیشن مشین، کٹر، ڈرل مشین، کینیگرام اسٹیکرز، پاسپورٹ میٹریل، جعلی شناختی کارڈز اور تعلیمی اسناد برآمد ہوئیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نصیر احمد گزشتہ 7 سے 8 سال سے اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہے اور سادہ لوح شہریوں کو بیرونِ ملک بھیجنے کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم بٹور رہا تھا۔

حکام نے انکشاف کیا ہے کہ اس وسیع نیٹ ورک میں کئی سرکاری اداروں کے اہلکاروں کے ملوث ہونے کا بھی قوی شبہ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے تاکہ اس گھناؤنے دھندے میں ملوث دیگر سہولت کاروں اور سرکاری ملازمین کو بھی قانون کے شکنجے میں لایا جا سکے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور جلد ہی مزید اہم گرفتاریوں کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں