تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

خاتون مسافرنے پرواز کا رخ دوبار موڑنے پر مجبور کردیا

لندن: مصر سے مانچسٹر جانے والی پرواز میں غصے سے بپھری خاتون مسافر نے پرواز کا رخ دوبار موڑنے پر مجبور کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر سے مانچسٹر جانے والی ایزی جیٹ فلائٹ کا رخ اس وقت دو بار موڑنا پڑا جب خاتون مسافر نے دوران پرواز ہنگامہ برپا کردیا۔

کونیا اپنے اہلخانہ اور بچوں کے ہمراہ مصر سے مانچسٹر جارہی تھیں، ان کے شور کرنے پر 6 گھنٹے کی پرواز 12 گھنٹے میں مانچسٹر پہنچی۔

رپورٹ کے مطابق پرواز کو پہلے یونان کی طرف موڑ دیا گیا تھا اس کے بعد اٹلی میں فلائٹ لینڈ ہوئی تو مزید تاخیر سے بچنے کے لیے متبادل عملے کا انتخاب کرنا پڑا۔

ایزی جیٹ کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خاتون مسافر کی اچانک مداخلت کی وجہ سے پرواز کو یونان کی طرف موڑ دیا گیا تھا، فلائٹ کا رخ موڑنے کی وجہ سے پرواز مانچسٹر نہیں پہنچ سکتی تھی اس لیے اٹلی میں لینڈنگ کی گئی اور متبادل عملے کا انتخاب کیا گیا۔

معذورخاتون مسافر کونیا کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ ایک خوفناک تجربہ تھا، طیارے میں کئی گھنٹوں تک پھنسی رہی، نشستیں بے حد تکلیف دہ تھیں اور اس کی وجہ سے مجھے ریڑھ کی ہڈی میں شدید تکلیف ہوئی۔

کونیا پرواز میں اپنے 50 سالہ شوہر ’سائمن‘، 13 سالہ بیٹے ’پی جے‘ اور 12 سالہ بیٹی ’میا‘ کے ہمراہ سفر کررہی تھیں، خاتون کی وجہ سے دوسرے مسافروں کو بھی پرواز میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

Comments

- Advertisement -