شوبز فنکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے بچپن کی تصاویر شیئر کی جاتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے انسٹا اسٹوری میں اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
آغا علی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’کتنا کچھ یاد آگیا۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آغا علی کا کہنا تھا کہ لوگوں کو کسی بھی جوڑے کے درمیان اختلافات ہونے یا انہیں تنہا دیکھنے کے ان کی محبت اور تعلقات بہتر ہوجانے کی دعائیں کرنی چاہیے، نہ کہ ان کی علیحدگی کی خبر کا انتظار کرنا چاہیے۔
آغا علی اور حنا الطاف 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
شادی کے ایک سال بعد حنا الطاف نے انسٹاگرام پر جب شوہر آغا علی کو ان فالو کیا تھا تو ان کے درمیان علیحدگی اور اختلافات کی افواہیں پھیلائی گئی تھیں مگر اس وقت جوڑے نے اس پر کوئی وضاحت نہییں کی تھی۔
بعد ازاں دونوں کو ایک شو ایک ساتھ میزبانی کرتے دیکھا گیا تو ان کی علیحدگی کی افواہوں نے دم توڑ گئی تھیں۔