شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ منفی کردار نے انہیں زندگی کا سب سے بڑا سبق سکھا دیا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان سلور جوبلی اسپیشل شو‘ میں اداکار آغا علی نے شرکت کی اس موقع پر مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
میزبان نے سوال کیا کہ زندگی میں کوئی ایسا کردار کیا ہو جس سے سبق حاصل ہوا۔
جواب میں اداکار نے کہا کہ میرا ڈرامہ جو آن ایئر ہے اس نے مجھے زندگی کا سب سے بڑا سبق سکھایا ہے، یہ ایک بھاری اسکرپٹ تھا جسے پڑھ کر میں نے محسوس کیا کہ ہم اپنی انا میں اکثر یہ نہیں دیکھتے کہ ہمارے اعمال دوسروں پر کیسے اثر انداز ہوتے ہیں اور ہم ان کو نظر انداز کردیتے ہیں۔
آغا علی نے کہا کہ اس اسکرپٹ نے مجھے سکھایا کہ دوسروں کی پوزیشن کو خراب نہیں کرنا چاہیے، کیوں کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ آپ کو ہر حال میں دوسروں کے ساتھ ہمیشہ مہربان ہونا چاہیے۔
یہ پڑھیں: سمجھ دار لڑکی کو پیار نہیں بلکہ لگژری۔۔۔۔آغا علی نے لڑکوں کو کیا مشورہ دیا؟
اس سے قبل ایک انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ اگر لڑکی تھوڑی سی سمجھدار ہے تواسے پیار محبت نہیں چاہیے، اسے لگژری اور مستقبل کی سیکیورٹی چاہیے، ایسی لڑکی کو ایسا شخص چاہیے جو اسے ہر طرح سے سیکیور محسوس کروا سکے اور اس کی خواہشات پوری کرسکے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس لیے میں تمام لڑکوں سے کہتا ہوں کہ پہلے اپنی زندگی پر توجہ دو، اگر تمماھرے پاس پیسے ہیں اور دنیا میں تمھاری کوئی اوقات ہے تو دنیا میں تمھیں کوئی بھی لڑکی مل سکتی ہے، اس لیے میں کہتا ہوں جب آپ اتنے قابل ہوجائیں کہ بل ادا کرسکیں تب ہی عشق محبت میں کرو۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


