کراچی : اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی سازش ہو رہی ہے ، آئین اور قانو ن کی کتابیں پھاڑنے والوں کے خلاف کاروائی کرسکتا ہوں۔
سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہو ئے اسپیکر نے گذشتہ روز ایوان میں اپو زیشن کے ہنگامے اور ایجنڈے کی کاپی پھاڑنے کی مذمت کی ان کا کہنا تھا کہ رولز کے مطابق میرے پاس اختیا ر ہیں کے قانوں کی کتابیں اور ایجنڈا پھاڑنے پر ان کے خلاف کاروائی کر سکتا تھا لیکن میں نے ڈھائی سالوں میں ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا.
اسپیکر نے کہا کہ اپوزیشن کی نظر میں ایجنڈے کی کو ئی حیثیت نہیں، جبکہ ایوان کی کارروائی چلانے کیلئے متفقہ طور پر قواعد وضوابط بنائے گئے جن کی اپو زیشن کی جانب سے خلاف ورزی کی جا رہی ہے.
ایک سوال کی جواب میں آغا سراج درانی نے کہا کہ رینجرز کو اختیارات ملنے میں کو ئی قباحت نہیں ایوان کے ایجنڈے پر قرارداد ہو نے کے باوجود اپوزیشن نے ہنگامہ کیا۔