پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ابھیشیک شرما سے متعلق سوال کا جواب دے دیا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس میں سلمان علی آغا نے کہا کہ ابھیشک شرما اچھا کھلاڑی چاہتے ہیں وہ کھیلے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کی بہترین ٹیم سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں، امید ہے ابھیشیک ٹھیک ہوگا اور میچ کے لیے دستیاب ہوگا۔
کپتان کا کہنا تھا کہ کنڈیشنز کو دیکھ کر ہی اپنی پلیئنگ الیون بنائیں گے، بابر اعظم رنز کر رہے ہیں، ہمارے لیے پریشانی کی بات نہیں ہے، امید ہے بابراعظم کل بھی رنز کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں سلمان علی آغا کا کہنا تھا انڈیا کے خلاف ہمارا ورلڈ کپ میں پاکستان کا ریکارڈ اچھا نہیں رہا، لیکن ہم نے تاریخ سے سیکھا ہے اور کوشش ہو گی کہ کل اچھا کھیلیں، انڈیا کی پوری پلئینگ الیون کے لیے پلان کیا ہوا ہے۔
یہ پڑھیں: محمد عامر کا ابھیشیک شرما سے متعلق بیان، بھارتی تلملا اُٹھے
واضح رہے کہ ابھیشیک شرما کو معدے میں انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا تاہم کپتان سوریا کمار کا بھی کہنا ہے کہ ابھیشیک شرما فٹ ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


