تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

امریکا اور سعودیہ کے مابین دفاعی معاہدے کی تفصیلات جاری

ریاض : امریکا اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے تحت امریکا چارجدید ترین بحری فریگرٹ اور 115 اسٹیٹ آف دی آرٹ ابرام ٹینکس سعودیہ کو فراہم کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا اورسعودی عرب کے درمیان ہونے والے ایک سو دس ارب ڈالر کے تاریخی دفاعی معاہدے کی تفصیلات میڈیا کو جاری کردی گئی جس کے تحت سعودی عرب جہاں جدید بحری آلات اور اپنی نوعیت کے منفرد اور جدید 115 ٹینکس خریدے گا وہیں بیلسٹک میزائل کو تباہ کرنے کا پیٹریاٹ نظام بھی اسی ڈیل کا حصہ ہے۔


سعودی عرب اور امریکا میں 110 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں‌ پر دستخط


دوسری جانب اسی معاہدے کے تحت سعودی فضائیہ کو بھی جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا جس کے لیے امریکا 48 چینوک ہیلی کاپٹر اور 150 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سعودی فضائیہ کو فراہم کرے گا جب کہ اسلحہ سازی سے متعلق صنعت میں بھی امریکا معاونت فراہم کرے گا۔

خیال رہے سعودیہ اور امریکا کے درمیان اب تک کے سب سے مہنگے اور تاریخی دفاعی معاہدے ہر دستخط سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو روز قبل ریاض میں کیے جہاں اسلامک سربراہان کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے معاہدے کو تاریخی و سود مند کہا اورتعاون کو بڑھانے کا اعادہ بھی کیا۔

Comments

- Advertisement -