تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

پاکستان اور امریکا کے درمیان کثیر الجہتی امور پر تعاون کے فروغ پر اتفاق

واشنگٹن (رپورٹ: جہانزیب علی): امریکا میں پاکستانی سفیر کی امریکی اسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ برائے بین الاقوامی آرگنائزیشن امور ایمبیسیڈر مشیل جے سیزان سے ملاقات ہوئی جس میں پاک امریکا کثیرالجہتی امور میں تعاون خصوصاً پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں تعاون، بہتر روابط اور ڈیجیٹل شمولیت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سفیر پاکستان مسعود خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ امریکی اسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ برائے بین الاقوامی آرگنائزیشن امور مشیل جے سیزان سے ملاقات باعث مسرت رہی۔

انہوں نے ملاقات کو نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ دوران ملاقات کثیر الجہتی امور پر دونوں ملکوں کے درمیان تعاون، روابط میں بہتری لانے اور ڈیجیٹل شمولیت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سفیر نے بات چیت کو مثبت گفتگو قرار دیا۔

ادھر مشیل سیزان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سفیر پاکستان مسعود خان کے ساتھ ملاقات مثبت رہی اور اس دوران کثیر الجہتی تعاون کو وسعت دینے اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول اور دیگرامور پر تبادلہ خیال ہوا۔

پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبہ جات جن میں تجارت، سرمایہ کاری، صحت، توانائی، زراعت اور ٹیک سیکٹر جیسے اہم شعبہ جات شامل ہیں کے فروغ کیلیے روابط کو تیز کیا گیا ہے۔

دونوں ممالک کثیرالجہتی پلیٹ فارمز جن میں اقوام متحدہ نیویارک، جنیوا میں اقوام متحدہ کی تنظیموں اور ویانا، نیروبی، اٹلی اور پیرس میں اقوام متحدہ سے منسلک خصوصی تنظیمیں شامل ہیں ان پر تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

پاکستان اور امریکا غذائی تحفظ، موسمیاتی چیلنج اور عالمی مالیاتی ڈھانچے سے متعلق درپیش مسائل کے حل کیلیے مل کر کام کریں گے

علاوہ ازیں امریکا اور جی 77 کے ممالک کے درمیان باہمی مفادات کے امور پر بھی ڈائیلاگ ہوگا۔ اس وقت پاکستان جی 77 تنظیم کا چئیرمین ہے۔

حال ہی میں پاک امریکا ہیلتھ ڈائیلاگ منعقد کیا گیا جس میں وبائی امراض، ماں اور بچے کی صحت، ویکسین کی تیاری اور غیر متعدی امراض سے لڑنے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان مزید تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -