اسلام آباد : ڈائیووپاکستان اور چینی کمپنی اسکائی ویل کے درمیان معاہدے طے پاگیا ، چینی سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان کامیابی کا ایک اور اہم دن ہے جبکہ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پاکستان پہلا ملک ہو گا، جو بجلی بسوں پر جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائیووپاکستان اور اسکائی ویل کے درمیان معاہدے کی تقریب ہوئی ، تقریب میں چینی سفیر نے کہا کہ آج دونوں ممالک کے درمیان کامیابی کا ایک اور اہم دن ہے ، پاکستان اور چین کی حکومت اور عوام مل کر کام کررہے ہیں ، پاکستان کےوزیر سائنس نے چین میں خود اداروں کے دورے کیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ڈائیوو پاکستان اور چینی کمپنی کے درمیان معاہدہ ہوا ہے ، ایک دن میں اکتالیس کمپنیوں کے عہدے داروں سے ملاقات کی، 10سال سے زائد کی پلاننگ نہیں کی جاسکتی پھر بہت سی تبدیلیاں آ جاتی ہے۔
،فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ ٹو ویل اور تھری ویلرز کی پاکستان چوتھی بڑی مارکیٹ ہے ، انھیں الیکٹرک پرتبدیل کر لیا جائے تو بڑی تبدیلی لائی جاسکتی ہے ، الیکٹرک بسوں کا چلنا پاکستان کیلئے بڑی کامیابی ہو گی۔
پاکستان کا سائنس وٹیکنالوجی میں آغاز شاندار تھا ، جب 1959 میں پاکستان نے اسپیس پروگرام شروع کیا ، اس وقت چین نے بھی اسپیس پروگرام شروع نہیں کیا تھا ، 70 اور 80 کی دھائی کی اسٹریٹجک غلطیوں کاخمیازہ بھگت رہے ہیں۔
وزیراعظم اورآرمی چیف کے تعاون سےٹیکنالوجی کا سول ملٹری انٹرفیس بنا، آج تمام ماسک اور سینی ٹائزر پاکستان کے بنے ہوئے ہیں ، جب کورونا آیا تو ماسک اور سینی ٹائزر امپورٹ کررہے تھے ، آج پاکستان سینٹائزر اور ماسک کے ایکسپورٹر ہیں۔
آرٹیفیشل انٹیلی جنس لوگوں کو بہتر قانونی رائےدے گی ، وکلا کو بھی سوچنا ہوگا کہ انھیں مستقبل میں کیا کرنا ہوگا ،فوادچوہدری
مفتی منیب الرحمن کےلیےاحترام ہے ، میرےیا مفتی منیب کے کہنے پر چاند نےاپنا مدار تبدیل نہیں کرنا ،فوادچوہدری
کراچی اور لاہور میں کچرے سے پیسے کمایا جاسکتا ہے، ہم نے انھیں اس حوالے سے خطوط بھی لکھے، چیف منسٹرز اور کاموں میں مصروف ہیں ، چین مدد کرےکہ کس طرح کچرے کو استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔
موبائل فون بھی پاکستان میں تیار ہوں گے جبکہ جنوبی ایشیامیں پاکستان پہلا ملک ہو گا جو بجلی بسوں پر جارہا ہے۔