جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے تو معیشت استحکام کی طرف جائیگی، مفتاح اسماعیل

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے تو معیشت استحکام کی طرف جائے گی۔

اے آر وائی کے پروگرام اعتراض میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جو برے اور ابتر معاشی حالات تھے ان میں بہتری نظرآرہی ہے۔ اگلے ایک دو سال تک معاشی نمو زیادہ نہیں ہوگا۔ اگلے ایک دو سال غربت اور مہنگائی رہے گی مگر بہتری آئے گی۔

انھوں نے کہا کہ حکومت کو بجٹ خسارہ کم کرنا ہوگا، بجٹ خسارے میں کمی کیلئے این ایف سی ایوارڈز اور نجکاری کو دیکھنا ہوگا۔ اب بجلی اور گیس مہنگی ہونے کا نقصان حکومت اپنے سرنہیں لے سکتی۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پنشن اور بیوروکریٹک اصلاحات کے مشکل فیصلے کرنے ہوں گے۔۔ اگلے 7 سے 8 سال میں پنشن سب سے بڑا خرچے کا مسئلہ بن جائےگا۔ پُرامید ہوں ملک میں مہنگائی میں کمی آئی گی۔

سابق وزیرخزانہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک کو خدشہ ہے ایک کروڑ لوگ مزید خط غربت سے نیچے جائیں گے۔ پچھلا سال معاشی لحاظ سے بدترین تھا۔

انھوں نے کہا کہ پچھلے دور میں آئی ایم ایف معاہدے کے بعد چیزیں بہتر ہونا شروع ہوئیں۔ اورنگزیب صاحب جب آئے تو انھیں چیزیں بہتر ہوتی ہوئی ملی ہیں۔ مشکل فیصلے اور اصلاحات کرنی ہوں گی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ امید ہے محمد اورنگزیب مثبت کام کرسکیں گے۔ مہنگائی بڑھنے کی رفتارمیں کمی آرہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پچھلے سال 28 فیصد کی رفتار سے مہنگائی بڑھی، اس سال مہنگائی بڑھنے کی رفتار کم ہوکر 20 سے 22 فیصد تک رہےگی۔ اندازہ ہے اگلے سال مہنگائی بڑھنے کی شرح 12 فیصد تک رہے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں