بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

فوڈ اے جی نمائش میں زبردست بزنس بوم، مجموعی کاروبار 730 ملین ڈالر تک پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (03 دسمبر 2025): شہر قائد میں منعقد ہونے والی فوڈ ایگری ایکسپو 2025 میں 730 ملین ڈالر کا ریکارڈ بزنس ہوا، جو پاکستان کی زرعی ایکسپورٹس میں ایک بڑی چھلانگ کی طرح ہے، فوڈ اے جی نمائش میں اسے ایک زبردست بزنس بوم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی مشترکہ پریس کانفرنس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فوڈ ایگری نمائش میں 730 ملین ڈالر کا زبردست بزنس ملا۔ زرعی ٹیکنالوجی سے لے کر فروٹ، سبزیاں اور بیوریجز تک، ہر شعبے میں ریکارڈ آرڈرز ملے۔

سیکریٹری ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی شہریار تاج نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ حالیہ فوڈ ایگری کلچر نمائش پاکستان کے زرعی شعبے کے لیے ایک بریک تھرو ثابت ہوئی ہے، جس میں مجموعی طور پر 730 ملین ڈالر کا کاروبار ہوا۔ شہریار تاج نے کہا کہ زرعی ٹیکنالوجی کی ایکسپورٹ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی، کیوں کہ اس کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی مصنوعات عالمی مارکیٹ میں جگہ بنا رہی ہیں۔ نمائش نہ صرف کامیاب رہی بلکہ اس نے پاکستان کا عالمی سافٹ امیج بھی بہتر کیا۔

گندم کاشت کاروں کی تصدیق کے لیے ویری فکیشن سروے شروع

آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلا وحید احمد نے کہا کہ فوڈ اے جی اس سال پاکستان کا سب سے بڑا برانڈ بن کر اُبھرا ہے، جس میں صرف فروٹ اور سبزیوں کی مد میں 28 ملین ڈالر جب کہ ویلیو ایڈیشن شامل کر لیا جائے تو 35 ملین ڈالر کا بزنس ملا۔ نمائش میں کھجور، کنو، آلو، پیاز اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات کو نمایاں دل چسپی ملی۔

آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی کے چیئرمین اسلم پکھالی نے بتایا کہ افغانستان کا بارڈر بند ہونے کے باوجود ریڈ سی اور سوئس کینال کی روانی سے ایکسپورٹ بہتر ہو رہی ہے۔ دسمبر سے پیاز کی ایکسپورٹ شروع کر دی جائے گی۔

انھوں نے کہا فوڈ اے جی نمائش نے نہ صرف پاکستان کو زرعی تجارت میں نئی راہیں دکھائیں بلکہ ملکی برآمدات کے لیے نئے دروازے بھی کھول دیے۔ عالمی مارکیٹ کا اعتماد بڑھ رہا ہے اور چھوٹے ایکسپورٹرز بھی اب گلوبل پلیٹ فارم پر جگہ بنا رہے ہیں۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں