بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار اہان پانڈے ’سیارہ‘ کی کامیابی کے بعد علی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننے والی یش راج فلم میں شروری واگھ کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار اہان پانڈے یش راج فلمز کے ساتھ تین فلموں کا معاہدہ کرچکے ہیں اب پہلا پروجیکٹ ایک ایکشن سے بھرپور رومانوی ڈرامہ میں دکھائیں دیں گے جس میں ان کی ہیروئن شروری واگھ ہوں گی۔
اہان کے کریڈٹ پر بلاک بسٹر ’سیارا‘ ہے جبکہ شروری بھی 100 کروڑ کلب کی بلاک بسٹر ’منجیا‘ میں شامل تھیں۔
ٹپسٹر نے کہا کہ ’محبت کی کہانی میں یہ ضروری ہے کہ لڑکا اور لڑکی دونوں الگ ہوں اور وہ دونوں اسکرین پر ناقابل یقین حد تک اچھے نظر آتے ہیں، علی کے پاس اہان اور شروری کی جوڑی ہے جسے کسی نے تصویر اور ویڈیو میں نہیں دیکھا جو سامعین کے تجسس کو بڑھا دے گی۔
یہ پڑھیں: اہان پانڈے کو مداحوں نے اگلا شاہ رخ خان قرار دے دیا
ہدایت کار سے دو شاندار کردار تخلیق کرنے کی توقع کرسکتے ہیں جنہیں اسکرین پر ایک جوڑی کے طور پر دیکھ کر خوشی ہوگی۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق اسکرپٹ کو لاک کردیا گیا ہے اور میکرز 2026 کے اوائل میں پروجیکٹ کو فلور پر لے جانے سے پہلے موسیقی پر کام کریں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


