آشیانہ اقبال اسکینڈل: احد چیمہ اور فواد حسن فواد نے تمام ملبہ شہباز شریف پر ڈال دیا
The news is by your side.

Advertisement

آشیانہ اقبال اسکینڈل: احد چیمہ اور فواد حسن فواد نے تمام ملبہ شہباز شریف پر ڈال دیا

لاہور: آشیانہ اقبال اسکینڈل کیس میں گرفتار احد چیمہ اور فواد حسن فواد نے تمام ملبہ شہباز شریف پر ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق آشیانہ اقبال اسکینڈل کیس میں گرفتار احد چیمہ اور فواد حسن فواد نے تمام ملبہ شہباز شریف پر ڈال دیا، ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد وعدہ معاف گواہ بن گئے انہوں نے کہا کہ جو کچھ کیا شہباز شریف کے کہنے پر کیا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور فواد حسن فواد کا آمنے سامنے مکالمہ بھی کرایا تھا، احد چیمہ نے بھی تمام ملبہ شہباز شریف پر ڈال دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کرپشن اسکینڈل میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف پر الزامات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، شہباز شریف نے غیرقانونی طور پر آشیانہ کیس ایل ڈی اے کے سپرد کیا، پیراگون کنٹریکٹ ملنے پر ایل ڈی اے سے کیس واپس پی ایل ڈی سی کو دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پراجیکٹ کو پی پی موڈ میں ڈالنے کا غیرقانونی حکم دیا، اس ضم نمیں پی ایل ڈی سی ہی قانونی طور پر فیصلے کا اختیار رکھتا تھا، 2013 میں بھی شہباز شریف کے حکم پر لطیف سنز کا کنٹریکٹ خلاف قانون ختم کیا گیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو صاف پانی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے نیب میں پیشی کے لیے آئے تھے اور انہیں آشیانہ کمپنی کیس میں کرپشن کے الزامات میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

نیب کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی گرفتاری آشیانہ ہاؤس اسکینڈل میں غیرقانونی ٹھیکے دینے پر عمل میں آئی ہے کل انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں