بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

احد رضا میر نے دوسری بار محبت ہونے کے سوال کا جواب دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر نے دوسری بار محبت ہونے کے سوال کا جواب دے دیا۔

اداکار احد رضا میر نے حال ہی میں اداکارہ مایا علی کو انٹرویو دیا جس میں اداکارہ نے پوچھا کہ ایک محبت پر آپ کی کیا رائے ہے؟

جواب میں اداکار نے کہا کہ آپ کو بار بار محبت ہوسکتی ہے جس پر میں یقین نہیں رکھتا، اگر محبت بار بار ہوجائے تو پھر یہ محبت کیسی ہے۔

میزبان نے پھر کہا کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ پہلے جو کی گئی ہو وہ غلطی ہو اور دوسری بار محبت ہو؟ جواب میں احد رضا نے کہا کہ ہوسکتا ہے لیکن اس ڈر کی وجہ سے اگر آپ کو یہ لگتا ہو کہ اگلی چیز بھی محبت نہیں۔

Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip

احد رضا میر نے کہا کہ ضروری یہ ہے کہ لوگوں کو دوسرا موقع دینا چاہیے، خود پر یقین رکھنا چاہیے اور زندگی میں آگے بڑھنا چاہیے۔

واضح رہے کہ احد رضا میر اور سجل علی کی شادی 14 مارچ 2020 کو ہوئی تھی جس کے دو سال کے بعد ان کی طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں، تاہم دونوں کی جانب سے اس کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں