ahmad احمد نورانی کا ڈی جی آئی ایس پی آر کو فون، تعاون پر اظہار تشکر
The news is by your side.

Advertisement

احمد نورانی کا ڈی جی آئی ایس پی آر کو فون، تعاون پر اظہار تشکر

اسلام آباد : دی نیوز کے صحافی احمد نورانی نے ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور کو فون کرکے تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ احمد نورانی کا کہنا تھا کہ بعض موقع پرست معاملہ کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد کے بہیمانہ تشدد سے زخمی ہو نے والے مقامی اخبار دی نیوز کے صحافی احمد نورانی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو ٹیلی فون کرکے ان کی جانب سے نیک خواہشات اور مکمل تعاون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

احمد نورانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خود پر حملے کا ذمہ دار کسی کو نہیں ٹھہرایا، واقعے کے بعد بعض موقع پرست عناصر معاملہ متنازع بنانا چاہتے ہیں، انہیں نظراندازکردیناچاہیے۔


مزید پڑھیں: احمد نورانی پر حملہ قابل مذمت ہے، میجرجنرل آصف غفور


اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریاستی مشینری سےتعاون کیاجارہاہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روزاسلام آباد میں صحافی احمد نورانی کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی وجہ سے ان کے سر پر گہرے زخم آئے تھے، تاہم اب تک کی اطلاعات کے مطابق وہ روبہ صحت ہو رہے ہیں اور جلد ہی ان کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جا ئے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں