The news is by your side.

Advertisement

احمد پورشرقیہ : سسرالیوں کا گونگی بہو پربہیمانہ تشدد، بال مونڈھ دیئے

احمد پور شرقیہ : سسرالیوں نے گونگی بہو پر تشدد کر کے اس کے بال مونڈھ دیئے، وہاڑی میں گیارہویں جماعت کے طالب علم پر تیزاب پھینک دیا گیا، کراچی میں پانچ سالہ بچے کے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق احمد پور شرقیہ میں سفاک سسرالیوں کی جانب سے قوت گویائی سے محروم بہو سے انسانیت سوز سلوک کیاگیا، چاربچوں کی ماں صفیہ بی بی پر بدترین تشدد کے بعد بال مونڈھ دیئے، ڈی پی او نے اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب وہاڑی میں گیارہویں جماعت کے طالب علم پر ہم جماعت نے تیزاب پھینک دیا جس سے طالب علم کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے پولیس نے تاحال کوئی قانونی کارروائی کی اور نہ ہی ملزم کو گرفتار کیا،۔

علاوہ ازیں کراچی کے علاقے بلدیہ میں پانچ سالہ بچے کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، بچے کا قاتل پڑوسی لڑکا نکلا، گرفتار ملزم نے قتل کا اعتراف کرلیا، ملزم کا کہنا ہے کہ بچے کے والد نے مجھے تھپڑ مارا تھا جس کا بدلہ لینے کیلئے میں نے اسے قتل کیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں