پیر, جون 8, 2026
اشتہار

احمد علی بٹ نے ہانیہ عامر کو جین زی دور کی ’بابرہ شریف‘ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی اداکار و میزبان احمد علی بٹ اور سینیئر اداکار غلام محی الدین نے نوجوان اداکارہ ہانیہ عامر کو ان کے باڈی لینگویج اور انداز کی وجہ سے موجودہ دور کی "بابرہ شریف” قرار دے دیا ہے۔

اداکار و ہوسٹ احمد علی بٹ کی پوڈ کاسٹ میں شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار غلام محی الدین نے شرکت کی، جہاں دونوں نے اس پوڈکاسٹ میں ہانیہ عامر کی تعریف کی ہے۔

گفتگو کے دوران احمد علی بٹ نے کہا کہ ہانیہ عامر کی وائب، توانائی اور باڈی لینگویج بالکل ماضی کی مایہ ناز اداکارہ بابرہ شریف جیسی ہے، اور وہ انہیں آج کے دور کی جنریشن زی کی بابرہ شریف سمجھتے ہیں۔

شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار غلام محی الدین نے بھی احمد علی بٹ کے اس بیان کی مکمل تائید کی اور کہا کہ ہانیہ عامر میں واقعی بابرہ شریف جیسی خوبیاں اور چلبلا پن موجود ہے۔ سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بھی اس موازنے کو دلچسپ قرار دیا جا رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

واضح رہے کہ بابرہ شریف پاکستان فلم انڈسٹری کی تاریخ کی کامیاب ترین، ورسٹائل اور مقبول ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ 70 اور 80 کی دہائی میں انہوں نے پاکستانی سنیما پر راج کیا اور اپنی چلبلی شخصیت، بہترین اداکاری اور منفرد فیشن سینس کی وجہ سے انڈسٹری کو ایک نیا رخ دیا۔ انہیں پاکستان کی پہلی "گلیمر کوئین” بھی کہا جاتا ہے۔

1975 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘میرا نام ہے محبت؛ ان کے کیریئر کا سب سے بڑا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی۔ اس فلم نے باکس آفس پر کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے اور بابرہ شریف کو صفِ اول کی ہیروئن بنا دیا۔ یہ فلم چین میں بھی ریلیز ہوئی اور وہاں بھی بے حد مقبول ہوئی۔

بابرہ شریف نے نہ صرف رومانوی اور چلبلی لڑکی کے کردار ادا کیے بلکہ حق مہر، مکھڑا اور سلاخیں جیسی فلموں میں انتہائی سنجیدہ اور جذباتی کردار ادا کر کے اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔

فلمی پردے پر ان کی جوڑی چاکلیٹی ہیرو ندیم اور شاہد کے ساتھ سب سے زیادہ پسند کی گئی۔ اس کے علاوہ انہوں نے غلام محی الدین، فیصل رحمان اور سلطان راہی کے ساتھ بھی کامیاب فلمیں دیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں