بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

احمد علی بٹ کی انٹرنیشنل فلم میں انٹری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: معروف اداکار احمد علی بٹ آئندہ برس برطانوی پنجابی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملکہ ترنم نور جہاں کے نواسے معروف اداکار احمد علی بٹ آئندہ برس برطانوی پنجابی فلم ’پھٹے دیندے چک پنجابی‘ میں جلوہ افروز ہوں گے۔

اداکار احمد علی بٹ کی یہ پہلی انٹرنیشنل فلم ہے، جس میں مرکزی کردار بھارتی پنجابی فلموں کے سپر اسٹار گپی گیروال اور نیرو باجوہ ادا کریں گے۔

- Advertisement -

احمد علی بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی نئی آنے والی فلم کی کاسٹ کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ آج برطانیہ میں بین الاقوامی کاسٹ، ہدایت کار اور پروڈیوسر کے ساتھ اپنی اگلی فلم کے لیے شوٹنگ کررہا ہوں، اس ضمن میں ہمیشہ کی طرح آپ لوگوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’پھٹے دیندے چک پنجابی‘ کی شوٹنگ برطانیہ اور کینیڈا میں کی جائے گی جبکہ فلم عید الاضحیٰ پر بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں احمد علی بٹ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’جھوٹی‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے میں ان کے ہمراہ اقرا عزیز، یاسر حسین ودیگر موجود تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں