اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق (پی ٹی آئی) کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کو پیکا قانون کے تحت جی تھرٹین اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
(پی ٹی آئی) کے سابق سیکرٹری اطلاعات کو نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے گرفتار کیا ہے، انہیں ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔
(پی ٹی آئی) کے سابق سیکرٹری اطلاعات کے خلاف پاک بھارت جنگ کے دوران متنازع ٹوئیٹ کرنے کا مقدمہ درج ہے۔
وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا احمد جواد اچانک مستعفی
ایف آئی آر متن کے مطابق پاک بھارت جنگ کے دوران ایسی پوسٹس شئیر کی گئیں جو جھوٹ پر مبنی اور ریاست مخالف تھیں۔ ایسی پوسٹ شئیر کیں جس سے اداروں اور شخصیات کو تضحیک کا نشانہ بنایا جائے۔


