ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

’نقاب‘ سے مشہور ہونے والے اداکار احمد رفیق کے نکاح کی تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار احمد رفیق کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’نقاب‘ سے مشہور ہونے والے اداکار احمد رفیق نے نکاح کرلیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

احمد رفیق کو پیشہ ورانہ کامیابیوں سے نوازا گیا ہے اور اب ان کی ذاتی زندگی میں ایک خوبصورت باب شروع ہو رہا ہے۔

اداکار نے ماڈل قرۃ العین آزاد سے شادی کی ہے، اس پرمسرت دن کے موقع پر اداکار نے کریم رنگ کی شیروانی اور ویس کوٹ پہنی جبکہ دلہن نے سرخ رنگ عروسی لباس کا انتخاب کیا۔

مداحوں کی جانب سے اداکار کو شادی کی مبارکباد دی جارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں