جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

احمد رندھاوا اور ایمان خان کی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احمد رندھاوا اور ایمان خان کی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر احمد رندھاوا کے فین پیج سے ویڈیو شیئر کی گئی جس میں اداکار کو ایمان خان کے ساتھ گانے پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’بس وائب میچ ہونی چاہیے۔‘

چند روز قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے بڑی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ احمد رندھاوا اور ایمان خان نے ڈرامہ سیریل ’چالباز‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اور مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو سراہا گیا تھا۔

 اس سے قبل داکار احمد رندھاوا نے ’چالباز‘ کی ساتھی اداکارہ ایمان خان کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی تھی۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے کردار کا نام روہان اور ایمان کا نام عنایا لکھا ساتھ میں ’چالباز‘ اور  ’رونایا‘ کا ہیش ٹیگ بھی بنایا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں