جمعرات, اگست 13, 2026
اشتہار

احمد رندھاوا اور ایمان خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے اداکار احمد رندھاوا اور ایمان خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار احمد رندھاوا نے ’چالباز‘ کی ساتھی اداکارہ ایمان خان کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔

تصاویر میں اداکار کو ایمان خان کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے کردار کا نام روہان اور ایمان کا نام عنایا لکھا ساتھ میں ’چالباز‘ اور  ’رونایا‘ کا ہیش ٹیگ بھی بنایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ahmed Randhawa (@ahmedrandhaawa)

احمد رندھاوا نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کی ہیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار ڈرامہ سیریل ’چالباز‘ میں روہان جبکہ ایمان خان ان کی اہلیہ ’عنایا‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ مرکزی کرداروں میں حماد شعیب اور زوہا توقیر شامل ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’چالباز‘ کو روزانہ شام 7 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں