شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار احمد رندھاوا نے انکشاف کیا ہے کہ اسکول کے دنوں میں دو سال بڑی لڑکی پسند آئی جو آج مشہور اداکارہ ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’چالباز‘ میں احمد رندھاوا نے شاندار کردار نبھایا جس میں ان کے ساتھ ایمان خان، حسان خان، ثانیہ شمشاد، زوہا توقیر، حماد شعیب، شبیر جان ودیگر شامل تھے۔
اداکار اب دیگر ڈراموں میں بھی نظر آرہے ہیں جبکہ میزبانی کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں، تاہم حالیہ انٹرویو میں انہوں نے نجی زندگی اور کیریئر کے بارے میں اظہار خیال کیا ہے۔
یہ پڑھیں: انسٹاگرام پر لڑکیاں شادی کی پیشکش کرتی ہیں، احمد رندھاوا
انہوں نے نوعمری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب میں طالب علم تھا تو ایک لڑکی پسند آئی وہ دو سال بڑی تھی اور اسکول میں بہت مشہور تھی، وہ بعد میں میڈیا میں بھی مشہور ہوگئی اس لیے اب میں اس کا نام نہیں لے رہا۔
احمد رندھاوا نے بتایا کہ اس لڑکی کے ساتھ میرے کسی دوست کی دوستی نہیں تھی اس لیے میں چند لوگوں سے کہا کہ وہ اسے بتائیں کہ میں اسے پسند کرتا ہوں اور ڈیٹ کرنا چاہتا ہوں لیکن وہ اس وقت اسکول کے ایک اور مشہور لڑکے سے ڈیٹنگ کررہی تھی اور میرا اس سے ملنے کا کوئی امکان ہی نہیں تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


